Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں مرحوم ملازمین کی اولاد کیلئے ملازمت کا کوٹہ ختم

فوتگی کوٹہ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا
اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2024 03:36pm

سندھ میں مرحوم ملازمین کی اولاد کے لیے ملازمت کا کوٹہ ختم کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ کابینہ نے فوتگی کوٹہ ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

فوتگی کوٹہ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق سندھ میں فوتگی کوٹے کے تحت مزید بھرتیاں نہیں کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال پنجاب حکومت بھی اس طرح کا فیصلہ کر چکی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ میں ریٹائرڈ اور فوت شدہ ملازمین کے سن کوٹے پر بھرتیاں نہ کرنے کی ہدایت جاری

پنجاب حکومت نے دورانِ سروس وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کے لیے کوٹے پر سرکاری ملازمت سے متعلق رول 17 اے ختم کر دیا تھا۔

سرکاری ملازم کی دورانِ سروس وفات پر ایک بیٹے، بیٹی یا بیوہ کو سرکاری نوکری دی جاتی تھی۔

اس ضمن میں حکومتِ پنجاب نے جولائی میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

karachi

Sindh government

Late employees

Death quota