دیر بالا میں زیر تعمیر مکان سے 2 افراد کی لاشیں برآمد
پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کر دی گئی، ذرائع
دیر بالا کے علاقے جبلوک میں زیر تعمیر مکان سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔
پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے، تاہم مقتولین کی شناخت اور قتل کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی۔
بنوں سے 3 لاشیں برآمد، جنوبی وزیرستان میں فائرنگ سے 3 افراد قتل
شہر میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
firing incident
Murder
postmortem
der bala
man and woman murdered
مقبول ترین