Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

شامی عبوری حکومت کی بشار الاسد کے عہدیداروں کے خلاف کارروائیاں تیز

بشار الااسد حکومت پر شامی عوام کے قتل عام اور بدترین مظالم کے الزامات عائد ہیں، رپورٹ
شائع 20 دسمبر 2024 08:58am

شام کی عبوری حکومت نے سابق صدر بشارالاسد کی حکومت کے عہدیداروں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق عبوری حکومت نے بشارالاسد دور کی 20 اہم شخصیات پر مشتمل فہرست تیار کرلی ہے،جن کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ان 20 افراد پر شامی عوام کے قتل عام اور بدترین مظالم کے الزامات عائد ہیں۔

ادھر خبر ایجنسی کے مطابق ایک انٹرویو میں ابو محمد جوالجولانی نے مفاہمت آمیز لہجہ اپنایا۔

شام میں ایک لاکھ افراد کی اجتماعی قبریں دریافت، امریکی اور برطانوی بھی شامل

ابو محمد الجولانی نے کہا کہ مغربی ممالک کو شام پر عائد پابندیاں ہٹانا چاہیے۔ شام ایک طویل عرصے کے بعد ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عراقی نے صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے والی باغی افواج کی پیش قدمی کے دوران عراق میں پناہ لینے والے 2 ہزار کے قریب شامی فوجیوں کو ان کے وطن واپس بھیج دیا۔

عراق میں حکام نے بتایا کہ شامی فوجیوں کو ان کی درخواست پر واپس کر دیا گیا اور وہ عراق اور شام کے درمیان سرحدی گزرگاہ کے ذریعے داخل ہوئے تھے۔

بشار الاسد کا شام چھوڑنے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

بیان میں کہا گیا کہ ”شامی افسران اور فوجیوں کو قانونی طریقے سے القائم بارڈر کراسنگ پر شام کے حفاظتی دستے کے حوالے کیا گیا۔“

Syria

bashar al assad

Syria rebel offensive 2024