یونان: کشتی حادثے کا شکار ہونے والے پاکستانیوں کے نام سامنے آگئے
لاشوں کو سرکاری خرچ پر متعلقہ شہروں میں بھیجا جائے گا
یونان کشتی حادثے میں سمندر سے نکالی جانے والی 7 لاشوں میں سے 5 کی شناخت کر لی گئی ہے جو پاکستانیوں کی ہیں۔
جن 5 پاکستانیوں کی لاشیں ملی ہیں، ان میں حاجی احمد، رحمان علی، محمد عابد، محمد سفیان اور محمد عبداللہ شامل ہیں۔
پاکستانیوں کی لاشوں کو کریتی جزیرے سے بذریعہ بحری جہاز روانہ کیا جائے گا، کل صبح میتیں ایتھنز میں پیریا پورٹ پر پہنچیں گی۔
یونان کشتی حادثہ، ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کردی
بعد ازاں لاشوں کو پاکستانی سفارتخانہ ایتھنز سے بذریعہ ہوائی جہاز پاکستان روانہ کرے گا۔
یونان کشتی حادثہ: مزید دو مقدمات درج، تعداد 4 ہوگئی
حادثے کا شکار ہونے والوں کی لاشوں کو سرکاری خرچ پر آبائی شہروں میں بھیجا جائے گا۔
پاکستان
Greece
Greece Boat Capsized
مقبول ترین