الیکشن کمیشن کا بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کا حکم
الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔
پیپلزپارٹی پارٹی کے امیدوار حسن ظہری نے حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی جبکہ باپ پارٹی کے محمد صالح بھوتانی پی بی 21 سے کامیاب ہوئے تھے۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کیس ریمانڈ بیک کرتے ہوئے 30 دن کے اندر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر آج الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا ہے۔
صوبائی حلقے سے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے محمد صالح بھوتانی 30 ہزار 910 ووٹس لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ درخواست گزار علی حسن ظہری 14 ہزار 120 ووٹ حاصل کرنے کے بعد تیسرے نمبر پر رہے تھے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کیس ریمانڈ بیک کرتے ہوئے 30 دن کے اندر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
رواں سال جون میں بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 حب پر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا، کیس کی سماعت بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس اقبال کسی نے تھی۔
سماعت کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ نے عدالتی حکم جاری کرتے ہوئے 3ہفتوں کے اندر 39 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کا حکم دیا تھا۔