Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیمپئنزٹرافی میں پاک بھارت میچز کیلئے نیوٹرل وینیو پر اتفاق ہوگیا

معاہدے پر ووٹنگ آئی سی سی بورڈ کی جانب سے ہوگی، رپورٹ
اپ ڈیٹ 19 دسمبر 2024 03:49pm

چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی پاکستان اور بھارت میں معاہدہ ہو گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصدیق کی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی اور میچز پاکستان اور نیوٹرل وینیو پر ہوں گے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا، چیمپئنز ٹرافی 2025 فیوژن فارمولے کے تحت ہوگی۔

آئی سی سی نے پاک بھارت فیوژن فارمولے کا اعلان بھی کردیا، بورڈ ممبرز نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل منظور کرلیا ہے، جس کے تحت پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گی۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے اطلاع دی تھی کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچز کیلئے نیوٹرل وینیو پراتفاق ہوگیا، چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے میچز نیوٹرل مقامات پر ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی ہائی برڈ ماڈل پر ہوگی، معاہدے پر ووٹنگ آئی سی سی بورڈ کی جانب سے ہوگی۔

ادھر کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے 2028 ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو سونپ دی گئی ہے۔

آئی سی سی کی پاکستان کو ایک اور میگا ایونٹ کی میزبانی دینے کی یقین دہانی

2028ء ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگلے سائیکل کا پہلا آئی سی سی ایونٹ ہو گا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا بیان

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن بروقت مکمل ہو گی، بھارت کے میچز کے لئے دوبئی اور سری لنکا کے ویونیو ابھی فائنل نہیں ہوئے۔

پاکستان کس طرح ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ تک پہنچنے میں بھارت کی مدد کرسکتا ہے

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان کے حق میں بہتر ہوگا، ٹرافی کے شیڈول کا اعلان جلد ہوجائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے بارے قیاس آرائیاں بھی جلد ختم ہوجائیں گی۔

india

پاکستان

chairman pcb

mohsin naqvi

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

Icc Champions Trophy 2025