Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 خارجی ہلاک

ضلع ٹانک اور شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیے گئے، آئی ایس پی آر
شائع 18 دسمبر 2024 10:48pm

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 11 خارجی ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر ضلع ٹانک میں آپریشن کیا گیا، آپریشن میں 7 خارجی مارے گئے جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھی ایک آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کاررورائی میں 2 خارجی ہلاک ہوگئے۔

ISPR

پاکستان