بھارتی بحریہ کی بوٹ مسافر کشتی سے ٹکرا گئی، 13 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ
اسپیڈ بوٹ میں نیوی اہلکاروں سمیت 110 افراد سوار تھے، 80 افراد کو بچا لیا گیا
بھارتی شہر ممبئی کے سمندر میں بحریہ کوسٹ گارڈز کی اسپیڈ بوٹ مسافر کشتی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین نیوی اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک اورمتعدد لاپتہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسپیڈ بوٹ کے ٹکرانے کے بعد کشتی سمندر میں ڈوب گئی اور اس میں نیوی کے افسران سمیت 110 افراد سوار تھے۔
واقعے سے متاثر 80 کے قریب افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ دیگر ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے بھارتی بحریہ کا ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
اطلاعات کے مطابق اسپیڈ بوٹ بھارتی بحریہ کوسٹ گارڈز کے زیر استعمال تھی۔ حادثے میں بچ جانے والے 4 افراد کی حالت ابھی تک تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
india
NAVIGATION
مقبول ترین