Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

190 ملین پائونڈ ریفرنس میں بانی کو سزا ہوسکتی ہے، شیرافضل مروت

بانی کی سزا کا اثر مذاکرات پر نہیں پڑنا چاہئے، پی ٹی آئی رہنما
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2024 10:12pm

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں بانی کو سزا ہوسکتی ہے ۔

شیر افضل مروت نے آج ٹی وی کے پروگروام “ اسپاٹ لائٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا ہے، بانی کی سزا کا اثر مذاکرات پر نہیں پڑنا چاہئے۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ کچھ لوگ مذاکرات کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں، مجھے مذاکرات سے متعلق بیان دیے ہوئے48 گھنٹے ہوگئے، علی محمد خان، شہریار آفریدی نے میرے بیان کی تائید کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہمارے درمیان بھی ہوسکتے ہیں اوران کے بیچ بھی، یہ لوگ کسی کو فائدہ نہیں دے سکتےصرف انتشار پھیلا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قیادت کو کمپرومائزڈ کہنے والوں کی کوئی اوقات نہیں ہے، بانی نے مذاکرات کے لیے مذاکراتی کمیٹی بنا دی ہے۔

pti leaders

Sher Afzal Marwat