Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلامیہ کالج پشاور: اسپورٹس افسرکے دفتر پر طلبہ کا حملہ، توڑ پھوڑ

اسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس نے یونیورسٹی رجسٹرار کو طلبہ کے خلاف خط لکھ دیا
شائع 18 دسمبر 2024 09:13pm

اسلامیہ کالج پشاور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس کے دفتر پر مشتعل طلبہ نے دھاوا بول دیا۔ ٹرافیوں کی الماری کے شیشے توڑ دیئے۔

اسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس یونیورسٹی رجسٹرار کو دھاوا بولنے والا طلبہ کے خلاف خط لکھ دیا، انہوں نے کالج انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ ان کے خاندان کو بھی مشتعل طلباء سے خطرہ ہے ۔

اسپورٹس افسر کا کہنا ہے کہ افغان کمشنریٹ کے ساتھ اجلاس کے دوران 20 مشتعل طلبہ نے دفتر پر اچانک حملہ کردیا۔ طلبہ نے برسوں پرانی تاریخی ٹرافیوں کی الماری کے شیشے توڑ دیئے۔

واقعہ کے خلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس نے کالج انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ مشتعل طلبہ دو ماہ قبل ان کے گھر پر بھی حملہ آور ہوئے تھے۔

اس سے قبل مشتعل طلبہ نے رجسٹرار آفس ، کنٹرولر آفس اور وائس چانسلر کے دفتر پر دھاوا بول دیا تھا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے خط میں ملوث طلباء کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور مزید کارروائی کی درخواست کی ہے۔

KPK

peshawar

cm kpk

KPK Government

Islamia collage