Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور پولیس: سب انسپکٹر کا پیشی پر آئے ملزمان پر تشدد، مقدمہ درج

ملزمان پر تھانہ باٹا پور میں لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج تھا
شائع 18 دسمبر 2024 08:25pm

لاہور پولیس کے سب انسپکٹر کا کینٹ کچہری پیشی پر آنے والے ملزمان پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ملزمان پر لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج ہے، تھانہ باٹا پور پولیس نے ملزم صابر اورعدیل کو کینٹ کچہری میں پیش کیا تھا۔

واقعہ کی ویڈیومنظرعام پرآگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان پر پلاسٹک پائپ سے تشدد کیا جا رہا ہے۔

شمالی چھاؤنی پولیس نے متاثرین کے والد ذوالفقار کی مدعیت میں تشدد کرنے والے سب انسپکٹر اسرار سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

punjab

lahore police

Punjab police

IG Punjab Usman Anwar