Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : شہری کو لوٹنے آنے والے ڈکیت کو لینے کے دینے پڑ گئے

واردات الفلاح کے علاقے میں وائرلیس گيٹ کے قریب پیش آئی، سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئیں
شائع 18 دسمبر 2024 08:07pm

کراچی کے علاقے الفلاح میں شہری کو لوٹنے کیلئے آنے والے ڈکیت کو لینے کے دینے پڑ گئے۔

واردات الفلاح کے علاقے میں وائرلیس گيٹ کے قریب پیش آئی، ڈاکو واردات کیلئے پہنچا تو بہادر شہری نے اس پر اسلحہ تان لیا۔

بے بس ملزم شہری سے گولی نہ چلانے کی منتیں کرتا رہا، شور شرابے کی آواز سن کر علاقہ مکین گھروں سے باہر آ گئے۔

گلستان جوہر میں شوہر اور بیٹوں کا خاتون پر تشدد، لہو لہان کردیا

یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر چھاپہ، کروڑوں روپے کا اسمگل شدہ سامان برآمد

شہریوں نے دھلائی کے بعد ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز آج نیوز کو موصول ہوگئیں۔

karachi

IG Sindh

Sindh Police

Karachi Police