Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب : اسکولوں کی چھٹیوں کی تاریخ تبدیل، کالجوں میں تعطیلات کا اعلان

موسم سرما کی چھٹیوں کے نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
شائع 18 دسمبر 2024 07:39pm

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی چھٹیوں کی تاریخ تبدیل کردی، کالجوں میں بھی سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سردیوں کی چھٹیوں کے نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اسکولوں میں چھٹیاں اب رواں ماہ 20 کی بجائے 23 دسمبر سے ہوں گی۔

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں چھٹیاں 10 جنوری تک جاری رہیں گی، تعطیلات کے بعد اسکول 13 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔

پنجاب کے تمام سرکاری و نجی کالجوں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات 24 دسمبر سے 5 جنوری 2025 تک ہوں گی۔

سندھ میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان، تعلیمی ادارے کب بند ہونگے؟

نوٹیفکیشن کے مطابق سردیوں کی تعطیلات کے بعد 6 جنوری سے تمام کالج دوبارہ کھلیں گے۔ تاہم بی ایس پروگرام امتحانات سرگرمیاں شیڈول کے مطابق جاری رکھ سکتے ہیں۔

punjab

CM Punjab Maryam Nawaz

school & colleges closed