Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرانے کا الزام: ہوٹل مالک نے شہری کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا

ملزم نوید کو ہوٹل مالک نے لڑائی جھگڑے کرنے پر ملازمت سے نکال دیا تھا
شائع 18 دسمبر 2024 05:30pm

راولپنڈی میں واقعے ایک ہوٹل کے مالک نے ریسٹورینٹ کے کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرانے پر شہری کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نوید ہوٹل کا ملازم تھا اور لڑائی جھگڑے کرنے پر ملازمت سے نکال دیا گیا تھا۔

ملازمت سے نکالے جانے کے بعد ملزم نے سوشل میڈیا پرہوتل کیخلاف منفی پروپیگنڈا شروع کردیا، ہوٹل مالک کہنا ہے کہ ملازم نوید کو تمام بقایاجات دے کر ملازمت سے نکالا تھا۔

سائبر کرائم کی شکایات کئی لاکھ تک پہنچ گئی، پانچ برس کے اعداد و شمار جاری

پنجاب میں سائبر کرائم ایکٹ کے حوالے سے قانون سازی پر مشاورت مکمل

ہوٹل مالک نے پولیس سے درخواست کی سابقہ ملازم نوید کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا کرنے پر کارروائی کی جائے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا ہے۔

ہوٹل مالکان نے ملزم نوید کے خلاف کاروائی کے لیے سائبر سیکیورٹی ونگ کو بھی درخواست دے دی ہے۔

punjab

cyber crime