Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیر افضل مروت کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش پر بیرسٹر گوہر کی وضاحت

شیر افضل مروت کی آفر کو حکومتی وزراء کی جانب سب خوش آئند قرار دیا گیا تھا
شائع 18 دسمبر 2024 03:26pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ مذاکرت کیلئےعمر ایوب کی سربراہی میں کمیٹی بنی ہے، لیکن مذاکرات کیلئے حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت سے کسی نے کوئی وضاحت نہیں مانگی ہے۔

حکومت، اپوزیشن مذاکرات کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی خدمات پیش کردیں

ان کا اشارہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں شیر افضل مروت کے خطاب کی جانب تھا جس میں پی ٹی آئی رہنما نے حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے اور مذاکرات کیلئے ٹی او آرز بنانے کی درخواست کی تھی۔

شیر افضل مروت کی آفر کو حکومتی وزراء کی جانب سب خوش آئند قرار دیا گیا تھا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت نے کوئی پارٹی پالیسی کے خلاف بات نہیں کی ہے۔

Sher Afzal Marwat

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Barrister Gohar Ali Khan

PTI Government Talks