حارث رؤف سے انٹرنیشنل کیریئر کا پہلا کیچ ڈراپ، صارفین کے دلچسپ تبصرے
جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا پہلا کیچ ڈراپ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں حارث رؤف نے مارکو جانسن کا آسان کیچ ڈراپ کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس پر اسٹیڈیم میں موجود جنوبی افریقا کے شائقین جشن مناتے ہیں۔
ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حارث رؤف نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر میں پہلی بار کیچ ڈراپ کیا ہے اور ایسے ان کا کبھی کیچ ڈراپ نہ کرنے کا ریکارڈ ختم ہو گیا۔
ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لمحہ واقعی کرکٹ کے شائقین کے لیے حیران کن تھا، حارث رؤف کا کیچ نہ چھوڑنے کا شاندار ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے۔
سلمان نے ’’مین آف میچ کا ایوارڈ‘‘ صائم ایوب کو کیوں دیا؟ وجہ سامنے آگئی
انہوں نے مزید لکھا کہ حارث رؤف ہمیشہ اپنی فیلڈنگ اور محنت کے لیے جانے جاتے ہیں، اور یہ ایک چھوٹا سا لمحہ ان کی مجموعی کارکردگی کو کم نہیں کرسکتا۔
سراج منظور نے لکھا کہ پریشان ہونے کی بات نہیں ہے کیونکہ یہ گیم کا حصہ ہے اور ویسے بھی حارث رؤف بہترین فیلڈرہیں۔
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ یہ کتنا آسان کیچ تھا جو حارث رؤف نے ڈراپ کردیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقہ کے دورے میں 3 ٹی20، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ون ڈے 17 دسمبرکو پارل میں شروع ہوا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جبکہ ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔