دبئی میں سابق شوہر کو ’بھاری رقم‘ کیلئے بلیک میل کرنے والی خاتون کو جیل
عدالت نے جرمن خاتون کو اپنے سابق شوہر کو سوشل میڈیا کے ذریعے تاوان کیلے بلیک میل کرنے اور دھمکی دینے پر 3 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
دبئی کی فوجداری عدالت نے 48 سالہ خاتون کو سابق شوہرسے 1.5 بلین ڈالر کا مطالبہ کرنے، اس کو اور اس کے ساتھی کو نقصان پہنچانے کا مجرم قراردے دیا۔
یہ واقعہ 6 اور 7 دسمبر 2023 کو پیش آیا تھا ، جرمن خاتون کا سابق شوہرکے ساتھ بچوں کی تحویل اور مالی معاملات پر تنازع چل رتھا۔
برطانوی عدالت نے سارہ شریف قتل کیس میں والد، سوتیلی ماں کو سزائیں سنا دیں
خاتون نے ٹیلی گرام اور فیس بک کے ذریعے متعدد دھمکی آمیز پیغامات بھیجے، جس میں سابق شوہرسے رقم سوئس بینک میں اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
تحقیقات سے پتہ چلا کہ خاتون نے سابق شوہر کو دھمکی آمیز پیغامات “جمعہ تک پیسے بھیج دو، میں تمہارا سب سے ڈراونا خواب ہوں۔ میں نے تین جانوروں کو دفن کیا ہے جیسے پیغامات شامل ہیں۔
عدالت کا ’لَو میرج‘ کرنے والے جوڑوں کو سرکاری گیسٹ ہاؤسز میں رکھنے کا مشورہ
خاتون کے سابق شوہر نے دبئی پولیس حکام کو معاملے کی اطلاع دی اورتفتیش کاروں کو بتایا کہ دھمکیوں کا مقصد اس سے زیادہ رقم ادا کرنے پر مجبور کرنا تھا جو وہ اسے پہلے ہی دے چکا تھا۔
فرانزک شواہد کے ماہرین نے خاتون کے موبائل سے مجرمانہ پیغامات کا جائزہ لینے کے بعد عرب امارات کے سائبر کرائمز اورحفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کا مرکب پایا۔
موبائل فون کا معائنہ نہ کرانے والے بوائے فرینڈ کو خاتون نے چاقو گھونپ دیا
حکام کے مطابق مقدمے کی سماعت کے دوران خاتون نے صحت جرم سے انکار کیا لیکن پولیس کی تفتیش کے مطابق وہ قصور وار پائی گئی۔
عدالت نے اس شرط پر کہ وہ مزید جرائم کا ارتکاب نہیں کرے گی، تین سال کی سزا معطل کرتے ہوئے خاتون کو تین ماہ قید کے لیے جیل بھیج دیا۔
مجرمہ جرمن خاتون نے عدالت میں سزا کے خلاف اپیل دائرکردی ہے، جس کی سماعت 22 جنوری کو دبئی اپیل کورٹ میں ہوگی۔
Comments are closed on this story.