سپریم کورٹ : ججز تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن رولز کا مسودہ جاری
سپریم کورٹ نے ججز تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن رولز کا مسودہ جاری کر دیا، ابتدائی مسودہ عوام کی رائے جاننے کیلئے ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔
جاری مسودہ کے مطابق میرٹ پروفیشنل کوالیفیکیشن، قانون پر عبور، صلاحیت پر مشتمل ہوگا، ججز کیلئے میرٹ میں امیدوار کی ساکھ اور دباؤ سے آزاد ہونا بھی شامل ہوگا۔
مسودہ کے مطابق ججز کیلئے نامزدگیوں میں وکلاء اور سیشن ججوں کی مناسب نمائندگی ہونی چاہیے، سپریم کورٹ میں تعیناتی کیلئے تمام ہائی کورٹس کی مناسب نمائندگی بھی یقینی بنائی جائے گی۔
جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب
جوڈیشل کمیشن کے مسودہ کے مطابق سپریم کورٹ میں تعیناتی ہائی کورٹس کے 5 سینئر ترین ججوں سے ہونی چاہیے، ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری 3 سینئر ترین ججز میں سے ہوگی۔
اعلیٰ عدلیہ بڑے اجلاس آج، جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل
جاری مسودہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن میں تمام ناموں پرغور کرنے کے بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہوگا، جوڈیشل کمیشن کے 2010 کے رولز ختم کر دیئے گئے ہیں۔