Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

یمن سے اسرائیل پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ

ہنگامی صورتحال پر تل ابیب ائیرپورٹ عارضی طور پر بند کر دیا، رپورٹ
شائع 17 دسمبر 2024 03:16pm

یمن کی جانب سے اسرائیل پر ہائپر سونک میزائل حملے کے بعد تل ابیب ائیرپورٹ عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن سے تل ابیب اور اسرائیل کے وسطی علاقوں پر میزائل داغے گئے۔

میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بجنا شروع ہوئے۔ تل ابیب ایئرپورٹ کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

منصب سنبھالنے تک اسرائیلی یرغمالی رہا نہ ہوئے تو قیامت ٹوٹے گی، ٹرمپ کی دھمکی

اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے بیان میں کہا کہ یمن سے بحیرہ روم کے اوپر آنے والے ڈرون کو مار گرایا گیا۔ ڈرون کو اسرائیلی بیٹرے میں میزائل سے لیس کشتی کے پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا۔

اسرائیل کا گولان کی پہاڑیوں پر یہودی بستیوں میں توسیع کا اعلان، آئرلینڈ سے سفیر واپس بلا لیا

حماس کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو کیے جانے والے غیر معمولی حملے کے بعد سے حوثی گروپ ’‘ انصار اللہ’’ ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے اسرائیل پر حملے کر رہا ہے۔ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی۔

Israel

yemen

Hypersonic Missile