Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ابھی تک کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، عمر ایوب

عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع
شائع 17 دسمبر 2024 01:47pm

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

عمر ایوب 5 اکتوبر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں جج امجد علی شاہ نے ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

عدالت نے 24 نومبر تک تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ تفتیش مکمل نہ ہونے پر دلائل کا آغاز نہیں ہوسکا۔

بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ابھی تک کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، جس وقت یہ سنجیدہ ہوں گے پھر دیکھیں گے، انہیں معلوم ہے کہ ہم کہاں پر ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن، اختر مینگل، پیر پگاڑا اور اچکزئی کو جیل ملاقات کے لیے بلایا گیا؟ جس پر عمر ایوب نے کہا کہ مجھے اس متعلق کوئی معلومات نہیں ہے۔

Omar ayub

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PTI Government Talks