Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا ڈرافٹ کہاں ہوگا؟ نام سامنے آگیا

ایک میٹنگ میں ڈرافٹ بیرون ملک کرانے کی تجویز سامنے آئی تھی
شائع 17 دسمبر 2024 01:36pm

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں سیزن کا ڈرافٹ کراچی یا لاہور میں ہی کروانے پر اتفاق کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اگلے برس 8 اپریل سے 19 مئی تک شیڈول پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ڈرافٹ اور تمام میچز پاکستان میں ہی کرانے پر اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق 11 جنوری کو شیڈول پی ایس ایل ڈرافٹ کے ساتھ ایلیمینٹر راؤنڈ اور فائنل بیرون ملک کرانے کی تجاویز مسترد کردی گئی ہیں، اس کی بنیادی وجہ لاجسٹک اخراجات بتائے جارہے ہیں۔

آئی پی ایل نیلامی میں نہ بکنے والے بڑے کھلاڑی اب پی ایس ایل کھیلیں گے؟

بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے؟ پی سی بی نے منصوبہ بنالیا

پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کا اضافہ، 2026 کا ایڈیشن کتنی ٹیموں پر مشتمل ہوگا؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک میٹنگ میں ڈرافٹ بیرون ملک کرانے کی تجویز سامنے آئی تھی جبکہ فرنچائز مالکان کا مؤقف ہے کہ فی الحال بیرون ملک ڈرافٹ اور میچز کرانا مناسب نہیں ہوگا۔

پی ایس ایل کے ڈرافٹ کے لیے لاہور اور کراچی میں سے کسی ایک شہر کا انتخاب کیا جائے گا، پی ایس ایل میچز کے مجوزہ مقامات میں لاہور، راولپنڈی، کراچی اور ملتان شامل ہیں۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی ملنے کی وجہ سے پی ایس ایل کا میلہ اس بار 8 اپریل سے 19 مئی تک سجے گا۔

PSL

Pakistan Super League

psl draft

psl 10

PSL 2025