بشارالاسد حکومت کے جنگی ٹینک کو سبزی کا اسٹال بنا دیا گیا
معزول شامی صدر بشار الاسد کے دور حکومت میں استعمال ہونے والا جنگی ٹینک سبزیوں کے اسٹال میں تبدیل ہو گیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
واضح رہے کہ شام کے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے 24 سالہ دور کا اختتام ہوا جس کے بعد شامی عوام کی جانب سے خوش کا اظہار کیا گیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دمشق کے مضافات میں واقع دوما میں ایک ٹینک کا سبزی اور پھلوں کے اسٹینڈ میں تبدیل ہونا ایک حیران کن لمحہ تھا جس کی کبھی توقع نہیں کی جا سکتی تھی۔
شام میں ایک لاکھ افراد کی اجتماعی قبریں دریافت، امریکی اور برطانوی بھی شامل
تصویر میں دیکھا گیا کہ ایک سبزی فروش نے سڑک کنارے کھڑے جنگی ٹینک پر روزگار کے لیے پھل اور سبزیاں منظم انداز میں سجا دیں جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
بشار الاسد کا شام چھوڑنے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا
دوسری جانب بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے اور دمشق میں اپوزیشن فورسز کے عروج کے بعد شراب خانے اور نائٹ کلب بھی دوبارہ کھل گئے۔
ایجنسی فرانس پریس نے رپورٹ کیا تھا کہ شام میں نئی حکومت ملک کے تمام سماجی اور مذہبی گروہوں کے ساتھ رواداری کی پالیسی اپنائے گی۔