Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرسٹر علی ظفر کی حکومت سے بات چیت کیلئے شرائط کی تصدیق

حکومت کی دو شرائط کیا ہیں؟
شائع 17 دسمبر 2024 08:27am
Is govt serious about negotiations with PTI? Barrister Ali Zafar reveals the facts - News Insight

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر حکومت سے بات چیت کیلئے شرائط کی تصدیق کردی ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے آج نیوز کے پروگرام ”نیوز انسائٹ وِد عامر ضیاء“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت سے بات چیت کیلئے شرائط رکھی ہیں۔

عمران خان مؤقف پر قائم، اڈیالہ جیل سے فیصل چوہدری کے ذریعے اہم پیغام جاری

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پہلی شرط ڈی چوک واقعے پرکمیٹی کی تشکیل ہے اور دوسری شرط قید کارکنوں کی رہائی ہے۔

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کو ’مذاق رات‘ قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ ہم نے آپشن دے کر دروازے کھولے ہیں۔ حکومت بات چیت نہیں کرنا چاہتی تو اس کی مرضی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ہم نے حکومت سےمذاکرات کے لیے کمیٹی بنادی ہے، اب مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔

ابہوں نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جس طرح وفاقی وزرا ہماری مذاکرات کی پیشکش کا مزاق اڑا رہے ہیں اس کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے۔

barrister ali zafar

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PTI Government Talks