Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

دلجیت دوسانجھ کا آئندہ بھارت میں کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان

ہمارے یہاں لائیو شوز کے لیے مناسب سہولیات نہیں ہیں، پنجابی گلوکار
شائع 16 دسمبر 2024 11:28pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے بھارت میں مزید پرفارم نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے ہفتے کو چندی گڑھ میں ایک ہاؤس فل کنسرٹ میں شاندار پرفارمنس دی لیکن اس دوران انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ کہہ کر اداس کردیا کہ وہ آئندہ بھارت میں کوئی شو نہیں کریں گے۔

دلجیت دوسانجھ نے اس فیصلے کی وجہ بھارت میں کنسرٹ کے ناقص انفراسٹرکچر اور انتظامات کو قرار دیا اور حکام سے اپیل کی کہ وہ بہتر سہولیات فراہم کریں کیونکہ کنسرٹ انڈسٹری ملک میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ بھارتی دلجیت دوسانجھ نے چندی گڑھ میں اپنے کنسرٹ کے اختتام پر حکومت اورمتعلقہ حکام سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ ملک میں لائیو شوز کے لیے انفراسٹرکچر پر توجہ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس لائیو شوز کے لیے مناسب سہولیات نہیں ہیں جس کی وجہ سے گلوکار اور فنکار پریشان ہوتے ہیں ۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اس وقت تک بھارت میں شوز نہیں کریں گے جب تک اسٹیج کو کانسرٹ کے میدان کے درمیان نہیں بنایا جائے گا۔

DILJEET DOSANJH