شیخوپورہ: مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق
شیخوپورہ میں پولیس کی نااہلی اور غفلت کے باعث امن وامان کی صورت حال تیزی سے بگڑنے لگی، مختلف واقعات میں 6 افراد کو قتل کر دیا گیا۔
تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقے ڈیرہ ملاح سنگھ میں پرانی دشمنی پر ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق بھائیوں کی شناخت الفت اور شان کے نام سے ہوئی ہے۔
لاہور انتظامیہ نے جعلی مجسٹریٹ دھر لیا
تھانہ صدرکے علاقہ جھامکے میں گھریلو تنازعہ پر داماد نے ہتھوڑے کے وار سے سسر اور سالی کو قتل جبکہ ساس اور ایک سالی کو زخمی کردیا۔
تھانہ بی ڈویژن کے علاقے ڈیرہ خورشید میں 2 گروپوں کے مابین فائرنگ کے تبادلہ کے دوران گولی لگنے سے 18 سالہ لڑکی زینب جاں بحق ہوگئی۔
سوئی گیس کی لائن لیک ہونے سے سڑک پر آگ بھڑک اٹھی، کار جل گئی
تھانہ صدرکے علاقہ جھبراں میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر 48 سالہ عبدالجبار کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا گیا، پولیس تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔