Aaj News

پیر, دسمبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ عائشہ آفریدی کا شاہد آفریدی سے کیا رشتہ ہے؟

ڈراموں میں کام کرنے کے بعد گھر والے مجھ پر فخر کرتے ہیں
اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2024 04:30pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کا ابھرتا ہوا ٹیلنٹ عائشہ آفریدی نے بتایا ہے کہ ان کا سابق کپتان شاہد آفریدی سے کیا رشتہ ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ عائشہ آفریدی نے ایک شو میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

خلیل الرحمان قمر معمولی لکھاری، ان کے ساتھ کام نہیں کروں گی، نادیہ افگن

شاہد آفریدی سے رشتہ داری کے حوالے سے عائشہ آفریدی نے کہا کہ مجھ سے سب پوچھتے ہیں کہ آپ کا شاہد آفریدی سے کوئی رشتہ ہے، مجھے کمنٹس بھی آتے ہیں۔ حقیقت میں میرا ان سے کوئی رشتہ نہیں ہے میں عائشہ آفریدی ہی ہوں۔

متنازع بیان پر ناصر ادیب نے ریما سےمعافی مانگ لی

ان کا کہنا ہے کہ ڈراموں میں کام کرنے کے بعد بھی گھر والوں کا کوئی خاص رسپانس نہیں ہے لیکن وہ مجھ پر فخرکرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ میں اداکاری کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، ٹیم بہت اچھی ہے، میں نے کمرشل سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اب ڈراموں کی آفرزہوتی ہیں تو اچھا لگتا ہے۔

ثنا فیصل کا پہلی بار اپنی طلاق کے بارے میں انکشاف

عائشہ آفریدی نے کہا کہ میرا بچپن سے یہی خواب تھا کہ اداکارہ بنوں اب یہ خواب پورا ہوگیا ہے تو میں بہت خوش ہوں۔ بچپن میں ٹیچر اورمیری دوست پوچھتی تھیں کہ کیا بننا چاہتی ہو تو میں کہتی تھی کہ اداکارہ بنوں گی جبکہ فیملی میں سے کسی کا شوبز سے تعلق نہیں ہے، شوبز میں آنے کے لیے مجھے فیملی کو منانا پڑا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میں جہاں بھی جاتی ہوں، والدہ میرے ساتھ ہوتی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ چھوٹی ہو کوئی بھی آسانی سے بیوقوف بنا سکتا۔

entertainment

lifestyle

شخصیات