Aaj News

پیر, دسمبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Akhirah 1446  

ژوب میں ایک کے بعد ایک دو زلزلے، علاقہ لرز اٹھا

زلزلے کے جھٹکوں نے مقامی آبادی میں تشویش پیدا کر دی
شائع 16 دسمبر 2024 01:59pm

بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 33 کلومیٹر تھی۔ جب کہ مرکز ژوب سے 61 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب تھا۔

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر اسلام آباد کے مطابق پیر کی صبح پہلا زلزلہ ریکٹر اسکیل پر 5 کی شدت سے ریکارڈ کیا گیا اور اس کا مرکز زمین سے 35 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 106 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ضلع کوہلو سے 61 کلومیٹر شمال میں صرف 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

اس کے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ریکٹر اسکیل پر 3.9 شدت کا دوسرا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کا مرکز ژوب سے 79 کلومیٹر جنوب میں 151 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں نے مقامی آبادی میں تشویش پیدا کر دی ہے تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

حکام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور رہائشیوں کو کسی بھی آفٹر شاکس کے لئے چوکس رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

earthquake

Zhob