Aaj News

پیر, دسمبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخوپورہ: داماد نے ہتھوڑے کے وار سے سسر کو قتل اور 3 خواتین کو زخمی کردیا

پولیس نے ملزم کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا
شائع 16 دسمبر 2024 09:12am

پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں داماد نے گھر میں گھس کر ہتھوڑے کے وار سے سُسر کو قتل اور 3 خواتین کو زخمی کو کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ شیخوپورہ میں سرگودھا روڈ ماچھیکے اسٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں داماد نے گھر میں داخل ہو کر ہتھوڑے کے وار سے سسر کو قتل اور 3 خواتین کو زخمی کردیا۔

لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق شخص کی شناخت 80 سالہ یوسف ولد رحمت علی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں 25 سالہ سعدیہ فاروق، 22 سالہ ثانیہ فاروق اور 50 سالہ ارشد بی بی شامل ہیں۔

پولیس نے ملزم کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Sheikhupura

punjab

Hammer blows