Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
15 Rajab 1446  

امریکا کے بعد برطانیہ کا بھی تحریر الشام سے رابطوں کا اعتراف، سفارت خانے کھل گئے

امریکا نے تحریر الشام کو 2018 میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا
شائع 16 دسمبر 2024 08:38am

امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی حیات تحریر الشام سے رابطوں کا اعتراف کرلیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ تحریر الشام دہشت گرد تنظیم ہے لیکن سفارتی رابطہ کر سکتے ہیں۔

برطانیہ نے شامیوں کی مدد کے لیے پچاس ملین پاؤنڈ کے امدادی پیکج کا بھی اعلان کیا۔

امریکا نے تحریر الشام کو 2018 میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں نائٹ کلب دوبارہ کھل گئے

دوسری جانب بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد دمشق میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں اور لوگوں نے معمولات زندگی کا آغاز کردیا ہے۔

قطر نے بھی 13 سال بعد دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔ ترکیہ نے بھی 12 سال بعد اپنے سفارت خانے پر پرچم لہرا دیا۔

اسد حکومت کے خاتمے کے بعد حزب اللہ اپنا سپلائی روٹ کھو چکی، نعیم قاسم

ترک سفارت خانہ 2012 میں خانہ جنگی کے باعث بند کردیا گیا تھا۔

DAVID LAMMY

Syria rebel offensive 2024

Tahrir Al Sham