Aaj News

پیر, دسمبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور؛ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق ماحولیاتی انصاف مارچ کو پی ٹی آئی مارچ سمجھ کر نفری طلب کر لی گئی

ماحولیاتی انصاف مارچ کا انعقاد پاکستان کسان رابطہ کمیٹی اور لیبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سےکیا گیا
شائع 15 دسمبر 2024 11:31pm

لاہور میں ’ماحولیاتی انصاف مارچ‘ کے انعقاد پر دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب پولیس نے کسانوں اور ماحولیاتی تحفظ کے کارکنوں کی مارچ کو ’پی ٹی آئی مارچ‘ سمجھ کر نفری طلب کرلی اور قیدی وین بھی منگوالی۔

واضح رہے کہ ماحولیاتی انصاف مارچ کا انعقاد پاکستان کسان رابطہ کمیٹی اور لیبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سےکیا گیا جس میں سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان ،خیبرپختوانخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے ٹریڈ یونینز، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور تحریکوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اس حوالے سے پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل فاروق طارق نے بتایا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام کی قیادت میں چلنے والی تحریک ماحولیاتی بحران پیدا کرنے والوں کا احتساب کرے اور ایک پائیدار اور منصفانہ مستقبل کی تعمیر کرے۔

انہوں نے سندھ میں عوام کی جانب سے دریائے سندھ پر چھ نہریں بنانے کے خلاف تحریک سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا اور مطالبہ کیا کہ یہ نہر یں کھودنا بند کریں۔

lahore