Aaj News

اتوار, دسمبر 15, 2024  
13 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہر میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

منگھوپیر میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق اور ایک مرد زخمی
شائع 15 دسمبر 2024 08:36pm

شہرقائد میں فائرنگ و دیگر واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا، مختلف مقامات سے لاشیں ملیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب گاڑی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سید حامد علی شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق صفدر چوک کے قریب واقعہ پیش آیا شہری گاڑی میں سوار تھا کہ سڑک کے کنارے ڈکیت موجود تھےشہری نے اپنی گاڑی سے ڈکیتوں کی موٹر سائیکل کو مارا ملزمان کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوا۔

فائرنگ کے دوران پولیس بھی پہنچ گئی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے،شہری کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچنگ جاری ہے۔

دوسری جانب منگھوپیر تھانے کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق اور ایک مرد زخمی ہوگیا خاتون کی شناخت زبیدہ ،زخمی کی عرفان کے نام سے ہوئی۔

سی ویو نشان پاکستان سمندر سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی خواجہ اجمیری نگری بابا موڑ مکان سے کئی روز پرانی لاش ملی لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

karachi

firing incident