اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے تعلیمی اداروں کیلئے عام تعطیل کا اعلان
عام تعطیل کے باعث امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ نے لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں کے لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق راولپنڈی میں کل بروز پیر تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ مزید برآں کل بروز پیر سے شروع ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے۔
علاوہ ڈی سی لاہورکے مطابق لاہورکے تمام اسکول و کالجز بند رہیں گے۔ ڈی سی لاہور نے واضح کیا کہ تمام یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی۔
اسکول و کالجز میں چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سقوطِ ڈھاکہ وسانحہ اے پی ایس شہدا کی یاد میں نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔
ڈی سی لاہور کے مطابق شہدائے اے پی ایس کی قربانیوں کوفراموش نہیں کریں گے۔
rawalpindi
پاکستان
مقبول ترین
Comments are closed on this story.