آپ میں اتنی ہمت نہیں کہ اگلی کال دے سکیں، عطا تارڑ کا علی امین گنڈاپور کو جواب
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے الزامات کے حوالے سے قوم کو حقائق سے آگاہ کرنا ضروری ہے، ان کے الزامات جھوٹ اور فساد پر مبنی ہیں، احتجاج اور دھرنوں کے سوا ان کا کوئی کام نہیں۔
وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فارن میڈیا کو خیبرپختونخوا میں بلا کر گمراہ کن بریفنگ دی جا رہی ہے۔ یہ لوگوں کو تشدد پر اکسا کر خود دوڑ لگا کر بھاگ جاتے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگلی کال پرامن نہیں ہوگی، سوال یہ ہے کہ آپ کا اس سے پہلے کون سا احتجاج پرامن تھا؟ پرامن کال ہوتی تو گرنیڈ، شیلز، غلیلیوں کے ساتھ چڑھائی نہ کرتے، ان کی شرپسندی اور ملک دشمنی کھل کر سامنے آچکی ہے۔
سول نافرمانی پر جو بھی فیصلہ آئے گا اُس پر عمل ہوگا، علی امین گنڈاپور
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ حقائق عوام کے علم میں ہونے چاہئیں، شر پسندی اور ملک دشمنی کو کھل کر سامنے آنا چاہیے۔ بڑھکیں مارنے، دھمکیاں دینے اور الزامات لگانے کا سلسلہ ان کا وطیرہ ہے۔ 2014 میں انہوں نے پی ٹی وی پر حملہ کیا، قانون نافذ کرنے والے جوانوں کو نشانہ بنایا۔
پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کے دوران 310 گاڑیوں کے غیر قانونی طور پر خریدے جانے کا نیا سکینڈل آشکار
انہوں نے کہا کہ آپ نے پہلے 1200 کی لاشوں کا جھوٹا بنایا، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلائیں، بشریٰ بی بی اپنے خطاب میں کارکنوں کو ورغلا رہی تھیں۔ علی امین اور بشریٰ بی بی اپنے کارکنوں کو ڈی چوک پر تنہا چھوڑ کر کیوں بھاگے؟ آپ میں اتنی ہمت نہیں کہ اگلی کال دے سکیں۔ فوٹیج سامنے آگئی کہ کارکنوں نے آپ کی گاڑی پر بھی پتھر مارے، بشریٰ بی بی نےعلی امین پر پتھراؤ کرایا، بوتلیں پھینکی گئیں۔
شہداء ڈی چوک کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج دعائیہ تقریبات منعقد ہوں گی، بیرسٹر سیف
وزیر اطلاعات نے علی امین گنڈا پور کا نام لیے بغیر کہا کہ آپ سیاسی، اخلاقی اور انتظامی طور پر ناکام ہیں۔ آپ صوبے کے معاملات سنبھالنے میں ناکام ہیں۔ آپ نے 9 مئی کو جو کچھ کیا قوم کبھی نہیں بھولے گی۔ 9 مئی کے ملزمان کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.