Aaj News

اتوار, دسمبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Akhirah 1446  

سول نافرمانی پر جو بھی فیصلہ آئے گا اُس پر عمل ہوگا، علی امین گنڈاپور

دہشت گردی سے متعلق پاکستان کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی ہوگی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
شائع 15 دسمبر 2024 01:57pm

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہم دہشتگردی کو کنٹرول کرلیں گے۔ امن وامان وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، تاہم ہماری حکومت بھی امن وامان بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ہماری حکومت کی کارکردگی اچھی ہے، آئی ایم ایف نے بھی خیبر پختونخوا حکومت کی تعریف کی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے لیے پولیس فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہی ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف لڑ رہے اور قربانیاں بھی دے رہے ہیں۔ اس جنگ میں فورسز اور عوام قربانیاں دے رہے ہیں۔ جو خلا آیا ہے اسے پر کرنے میں وقت تو لگے گا۔

بانی پی ٹی آئی نے فوج کے خلاف بطور ادارہ کبھی خلاف بات نہیں کی، شیخ وقاص

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب وفاق میں ہماری حکومت تھی صوبے میں ایک بھی دھماکہ نہیں ہوا، پی ڈی ایم کی حکومت جب آئی تو ریاستی ادارے امن و امان کی بجائے پی ٹی آئی کے پیچھے لگ گئے، تب دہشت گردوں کو کھلی چھٹی مل گئی۔ وفاق میں ہماری حکومت نہیں، اس لیے مسائل کا سامنا ہے۔ لوگوں کے مسائل میں تاخیر عدالتوں میں موجود کیسز کی وجہ سے ہے۔ دہشتگردی کے خلاف کے پی نے ہمیشہ فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ افغانستان سے مذاکرات کیے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا، صوبے کا نقصان ہو رہا ہے اس لیے افغانستان سے مذاکرات کی بات کی تھی۔ جب بھی کوئی تحریک چلتی ہے، کے پی فرنٹ لائن پر ہوتا ہے۔ لوگوں کے مسائل حل کیے جارہے ہیں، چیزیں بہتر کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق پاکستان کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی ہوگی، جس پالیسی سے نقصان ہو رہا ہے اسے ختم کرنا ہوگا۔

مذاکرات کیلئے کسی سے درخواست نہیں کی، بیرسٹرعلی ظفر

ان کا کہنا تھا کہ باقی صوبوں کے حوالے سے ہماری حکومت بہترین ہے، وفاق میں ہماری حکومت نہیں پھر بھی ہم اچھا پرفارم کررہے ہیں، 24 فیصد ریونیو میں اضافہ ہماری کامیابی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ چھ ماہ میں ڈیولپمنٹ میں ہم نے بہت پیسے جاری کیے، جن پر کام جاری ہیں، ٹرانسمیشن لائن ہم بچھا رہے ہیں، یہ ترقی کی طرف ایک قدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی تحریک اس صوبے سے چلی، میں اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں پارٹی بھی اور صوبہ بھی چلا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ ہے، دنیا ان کو قبول کررہی ہے، ہمیں بھی سوچنا ہے، کوئی ادھر سے اوپر جائے یا اُدھر سے اِدھر آئے تو مسائل بڑھتے ہیں،اب فیڈریشن گورنمنٹ سمجھ گئی ہے کہ افغانستان کے ساتھ بات چیت کی جائے، افغانستان کے ساتھ بغیر مذاکرات مسائل حل نہیں ہوں گے۔

پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں، وی لاگرز اور اینکر پرسن سمیت 150 کے خلاف مقدمات

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سول نافرمانی کا اعلان بانی چیئر مین نے کیا تھا، سول نافرمانی پر جو بھی فیصلہ آئے گا اُس پر عمل ہو گا۔

cm kpk

Ali Amin Gandapur