Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی بی اے سکھر کا ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان، اسلام آباد میں ٹیسٹ کب ہوگا؟

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 38 ہزار 683 اُمیدواروں نے حصہ لیا
شائع 15 دسمبر 2024 03:18pm

آئی بی اے یونیورسٹی سکھر نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان سندھ ٹیسٹنگ سروس کی ویب سائٹ پر کیا گیا ہے۔

عدالتی احکامات پر ری ٹیک ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 8 دسمبر 2024 کو لئے گئے تھے، ٹیسٹ کا انعقاد سکھر آئی بی اے یونیورسٹی نے کیا تھا۔ جو کراچی، حیدرآباد، سکھر ،لاڑکانہ جامشورو اور شہید بینظیر آباد میں لیا گیا تھا۔

سکھر میں ٹیسٹ کا انعقاد آئی بی اے پبلک اسکول میں کیا گیا تھا، جہاں 5565 اُمیدواروں نے حصہ لیا۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیس کے تفصیلی فیصلے میں اہم انکشافات

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 38 ہزار 683 اُمیدواروں نے حصہ لیا تھا۔

ٹیسٹ ایم بی بی ایس اور بیچلر آف ڈینٹل سرجری کیلئے لئے گئے تھے۔

اُمیدواروں کے اعتراضات 17 دسمبر تک ایس ٹی ایس کے ای میل پر وصول کئے جائیں گے۔

نتائج کی تفصیلات کیلئے اُمیدوار آئی بی اے ویب سائٹس پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں امتحان کب؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد 22 دسمبر کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق امیدواروں کے رول نمبر اور امتحانی مراکز کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔

پی ایم ڈی سی کو ایم ڈی کیٹ کی ڈیٹ شیٹ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

mdcat exam

MDCAT Result

IBA Sukkur