Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: سوتیلے باپ نے پانچ سالہ بچی پر تیزاب پھینک دیا

متاثرہ بچی والدین کی طلاق کے بعد اپنے دادا کے ساتھ رہتی تھی، ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز
شائع 15 دسمبر 2024 01:20pm

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں سوتیلے باپ نے پانچ سالہ بچی پر تیزاب پھینک دیا، جس سے معصوم بچی کا جسم جلھس گیا اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

معصوم بچی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق متاثرہ بچی والدین کی طلاق کے بعد اپنے دادا کے ساتھ رہتی تھی، ماں کے کہنے پر ملزم حمیدو اور امانت بچی کو لینے آئے، بچی نے ساتھ جانے سے انکار کیا تو طیش میں آکر سوتیلے باپ حمیدو نے تیزاب پھینک دیا۔

ڈی آئی آپریشنز فیصل کامران نے ایس پی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

دوسری جانب چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے فوری طور پر واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹیم کو بچی اور اس کے لواحقین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔

سارہ احمد کا کہنا ہے کہ اس افسوس ناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایسے افراد کو سخت سزا دی جانی چاہیے تاکہ اس طرح کے واقعات کا خاتمہ ہو سکے۔

lahore

acid attack

Step Father