ارچنا سنگھ کا یوٹیوب چینل لانچ کے پہلے دن ہی ہیک
بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے اپنا ویلاگنگ کے لیے یوٹیوب چینل بنایا ہی تھا کہ چینل ہیک ہونے سے پریشانی میں مبتلا ہوگئیں۔
اس حوالے سے اداکارہ نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اس ناخوشگوار واقعے کے بارے میں مداحوں سے معاملہ شئیر کیا۔
ویڈیو پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ، کل ہی میں نے اپنا نیا یوٹیوب چینل لانچ کیا تھا اور آپ لوگوں نے اتنا پیار دیا کہ چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں ویوز آ گئے۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ کل رات تقریباً 2 بجے میرے یوٹیوب چینل کو کسی نے ہیک کر لیا۔
کپل شرما کو بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا
ان کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میرا چینل کس نے ہیک کیا کیونکہ وہ مکمل طور پر ڈیلیٹ ہو گیا ہے۔ ارچنا سنگھ اپنی ویڈیو میں تھوڑی اداس دکھائی دیں۔
انہوں نے مداحوں کے پیار اور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے چینل کو دوبارہ لانچ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
سدھو نے ’کپل شرما شو‘ میں واپسی کیلئے شرط رکھ دی
ارچنا پورن سنگھ کا 94 سالہ ماں کے ساتھ فیری ٹریپ
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ارچنا نے کیپشن میں لکھا کہ، میرے یوٹیوب چینل نے چند گھنٹوں میں وائرل ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ آپ سب کے پیار کا شکریہ۔ امید ہے کہ چینل ایک دو دن میں واپس آ جائے گا۔
ارچنا سنگھ کے مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments are closed on this story.