Aaj News

اتوار, دسمبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Akhirah 1446  

بانی پی ٹی آئی نے فوج کے خلاف بطور ادارہ کبھی خلاف بات نہیں کی، شیخ وقاص

خواجہ آصف بانی پی ٹی آئی کی نہیں اپنے گھر کی فکرکریں، ترجمان پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2024 10:53pm

تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پارٹی نے مذاکرات کی درخواست کی ہے، لیکن وہ کسی بھی مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنا کر ہر کسی کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ کھول دیا ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے واضح کیا کہ ان کا موقف یہ ہے کہ مذاکراتی کمیٹی بن چکی ہے، اور اب جو چاہے مذاکرات کرسکتا ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے فلسفے کے ساتھ سب کھڑے ہیں ، انہوں نے خواجہ آصف کو مشورہ دیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ اپنے گھر کی فکر کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے فوج کے خلاف کبھی بھی ادارے کی حیثیت سے کچھ نہیں کہا اور وہ کئی بار یہ اعلان کر چکے ہیں کہ یہ فوج بھی ان کی ہے اور ملک بھی ان کا ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے یہ بات بھی کی کہ بانی پی ٹی آئی ملکی مستقبل اور ترقی کے ضامن ہیں اور انہوں نے قوم کو کرپٹ عناصر کے خلاف اکٹھا کیا ہے۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)