پاکستان سپر لیگ 10: پلاٹینیم کیٹیگری کے کھلاڑیوں کے نام فائنل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی پلاٹینیم کیٹیگری کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لئے گئے، کراچی کنگز نے کسی کھلاڑی کا نام نہیں دیا۔
لاہور میں پی ایس ایل مینجمنٹ اور فرنچائزز کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پلاٹینیم کیٹیگری کے لئے لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی، فخرزمان اور حارث رؤف کو برقرار رکھا۔
پشاور زلمی نے بابر اعظم اور صائم ایوب کو پلاٹینیم کیٹیگری میں رکھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے بھی محمد عامر کو اسی کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے۔
آئی سی سی نے پاکستان کو پھر لالی پاپ دیا، سابق کرکٹر
دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائٹیڈ نے شاداب خان، عماد وسیم اور نسیم شاہ ، ملتان سلطانز نے محمد رضوان اور اسامہ میر کو پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل رکھا۔
پی ایس ایل 10 کے لئے ملتان سلطانز کے افتخار احمد اور عباس آفریدی کے درمیان فیصلہ تاخیر کا شکار ہے، دونوں کھلاڑیوں کا نام ریویو کمیٹی کے پاس بھیجا گیا ہے۔
عماد وسیم کے بعد ایک اور کھلاڑی کا بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پلاٹینم کیٹگریز کے علاوہ باقی تمام کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کے ناموں پر ووٹنگ کی وجہ سے معاملہ سلیکشن پینل کے پاس چلا گیا، سلیکشن پینل ریویو کرکے کل تک تمام فرنچائززکو نام اور کیٹیگریز بھیج دے گی۔