طالبہ سے اجتماعی زیادتی، عدالت نے رگبی کھلاڑیوں کو کتنی سزا سنائی؟
فرانس کی عدالت نے 3 رگبی کھلاڑیوں کو طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں 12 سے 14 سال تک قید کی سزا سنا دی۔ کھلاڑی پہلے فرانسیسی ٹیم گرینوبل کے لیے کھیلتے تھے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی ادارے کے مطابق عدالت نے 30 سالہ آئرش ڈینس کولسن اور 30 سالہ فرانسیسی لوئک جیمز کو 14 برس، نیوزی لینڈ کے 34 سالہ روری گرائس کو 12 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
فرانسیسی عدالت نے جرم روکنے میں ناکامی پر آئرلینڈ انٹرنیشنل کے سابق کھلاڑی کرس فیرل کو بھی 4 سال قید کی سزا دی ہے۔
ٹی 20 میچ میں نامناسب حرکت پر افغان آل راؤنڈرر کو جرمانہ
عدالت نے جرم کو روکنے کے لیے مداخلت نہ کرنے پر نیوزی لینڈ کے 30 سالہ ڈیلن ہیز کو 2 سال معطلی کی سزا سنائی ہے ۔
واضح رہے کہ 12 مارچ 2017 کو طالبہ مضافات کے ہوٹل سے روتے ہوئے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ طالبہ نے پولیس کو شکایت درج کرائی کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کھلاڑیوں سے ملی تھی اور ان کے ساتھ نائٹ کلب بھی گئی جہاں سب نے کافی شراب پی لی تھی۔
طالبہ نے پولیس کو بتایا کہ مجھے یاد نہیں کہ وہ کلب سے ہوٹل تک کیسے پہنچی، میں جب جاگی تو بیڈ پر برہنہ حالت میں تھی۔
متاثرہ طالبہ نے بتایا کہ اس نے ہوٹل کے کمرے میں 2 برہنہ افراد کو بھی دیکھا جبکہ دیگر لوگوں نے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔
رگبی کھلاڑیوں کولسن، جیمز اور گرائس نے بتایا کہ ان کے طالبہ کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور یہ سب رضامندی سے ہوا تھا۔
Comments are closed on this story.