Aaj News

ہفتہ, دسمبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریاست بغاوت پر اکسا رہی ہے، گولی کا جواب گولی سے دیں گے، علی امین گنڈاپور

پنجاب پولیس، رینجرز اور فوجی سپاہیوں نے اپنی عوام پر گولیاں چلائی ہیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
شائع 14 دسمبر 2024 03:30pm

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنداپور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی فسطائیت اور فرعونیت کا مقابلہ کر رہی ہے، جو حال فرعون کا ہوا وہی حال ان لوگوں کا ہوگا۔

علی امین گنڈاپور نے حویلیاں میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اس حلقے میں کچھ نہیں کیا، میں نواز شریف کی طرح جھوٹ نہیں بولوں گا۔

مذاکرات کے دوران شرط نہیں مطالبات رکھے ہیں، بیرسٹر گوہر

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ حقیقی آزادی تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں فوجی کا بیٹا اور بھائی ہوں، مگر افسوس کہ فوج نے اسلام آباد میں ہم پر گولیاں چلائیں، پنجاب پولیس، رینجرز اور فوجی سپاہیوں نے اپنی عوام پر گولیاں چلائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست ہمیں بغاوت پر اکسا رہی ہے، آئندہ ہم پُرامن کا نعرہ نہیں لگائیں گے بلکہ گولی کا جواب گولی سے دیں گے۔

کرم کی صورت حال پر گرینڈ جرگے میں آج حتمی فیصلے کا اعلان متوقع

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فارم 45 پر اقتدار میں آنے والی حکومت کو پیغام دیتا ہوں ہوش کے ناخن لیں۔

Ali Amin Gandapur