Aaj News

ہفتہ, دسمبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کی پی ٹی آئی مخالف تقاریر پر پابندی کیلئے درخواست دائر

عدالت چیئرمین پیمرا کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی نفرت انگیز تقاریر نشر پر پابندی کا حکم دے، استدعا
شائع 14 دسمبر 2024 02:26pm

لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پی ٹی آئی کے خلاف تقاریر پر پابندی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے وکیل خرم لطیف کھوسہ کی وساطت سے درخواست دائر کی، جس میں چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

نو مئی کلمہ چوک کینٹینر جلانے کا مقدمہ: پی ٹی آئی کے 8 روپوش رہنما اشتہاری قرار

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور پارٹی کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرتی ہیں، وزیر اعلیٰ کی تقاریر پارٹی کارکنوں میں اشتعال کا سبب بنتی ہیں۔

’دوبارہ گرفتار کیا تو پولیس والوں کو ہتھکڑی لگوادوں گا‘، اے ٹی سی جج نے 32 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت چیئرمین پیمرا کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی نفرت انگیز تقاریر نشر پر پابندی کا حکم دے۔

Maryam Nawaz

Lahore High Court

Hate speech