Aaj News

ہفتہ, دسمبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Akhirah 1446  

’دوبارہ گرفتار کیا تو پولیس والوں کو ہتھکڑی لگوادوں گا‘، اے ٹی سی جج نے 32 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا

رات گئے پی ٹی آئی احتجاج کے ملزمان کو جہلم جیل سے پیش کرنے پر عدالت برہم
اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2024 11:11am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے شناخت پریڈ کیلئے رات گئے پیش کئے گئے 32 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

پولیس نے تھانہ آئی نائن اور تھانہ مارگلہ کے مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔

ملزمان کی جانب سے ان کے وکیل انصر کیانی عدالت پیش ہوئے۔

عمران خان اور بشریٰ پر رینجرز اہکاروں کے قتل کا مقدمہ درج، ’منصوبہ اڈیالہ جیل میں بنایا گیا‘

اے ٹی سی اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے مقدمے کی سماعت کی اور رات گئے ملزمان کو جہلم جیل سے پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

دوران سماعت پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو 25 نومبر کو گرفتار کیا گیا لیکن شناخت پریڈ نہ ہو سکی۔ ساتھ ہی استدعا کی کہ ملزمان کے 30، 30 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

ملزمان کے وکیل نے کہا کہ شناخت پریڈ بھی نہیں ہوئی اور پولیس برآمدگی کیلئے ریمانڈ مانگ رہی ہے۔

عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلیے کمیٹی میں دو مزید نام شامل کردیے

جج ابولحسنات نے ملزمان کو مقدمے سےڈسچارج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ملزمان کو دوبارہ گرفتار کیا تو پولیس والوں کو ہتکھڑی لگوادوں گا۔

ATC Islamabad