Aaj News

ہفتہ, دسمبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرمپ نے امریکا کے نیٹو چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

روس کا یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر بڑا حملہ
شائع 14 دسمبر 2024 08:37am

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ ختم ہونی چاہیے، امریکا کا نیٹو سے انخلا ممکن ہے۔

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ یوکرین کی فوجی امداد کم کریں گے اور امریکا کو نیٹو سے نکالنے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یوکرین روس جنگ پاگل پن ہے، صدر زیلنسکی کو جنگ بندی کا معاہدہ کرنا چاہیے، یوکرینی صدر روس کے ساتھ جنگ بندی کے لیے مذاکرات کریں۔

امریکی جریدے نے ٹرمپ کو ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دے دیا

انہوں نے مزید کہا کہ چین جنگ ختم کرانے کے لیے ثالثی کرسکتا ہے، دنیا ہماری طرف دیکھ رہی ہے، روسی صدر پیوٹن کو اچھی طرح جانتا ہوں یہ کام کرنے کا وقت نہیں ہے۔

دوسری جانب روس کی جانب سے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر بڑا حملہ کیا گیا ہے۔ یوکرینی حکام کے مطابق روس نے 93 میزائل اور 200 ڈرونز سے توانائی کی انفرا اسٹرکچر کو ٹارگٹ کیا جس سے تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔

7 ماہ سے لاپتا امریکی شہری شام کے حراستی مرکز سے بازیاب

رواں سال یوکرین کی توانائی کی تنصیبات پر یہ بارہواں بڑا حملہ ہے۔ یوکرین نے 81 روسی میزائل مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

Donald Trump

Russia Ukraine War

Exit From NATO