Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امارات : گھریلو ملازمین کیلئے دبئی ناؤ ایپ متعارف

گھریلو کارکن ویزہ تجدید اور رہا ئشی اجازت کیلئے آن لائن رسائی حاصل کرسکتے ہیں، ایمریگیشن حکام
اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2024 11:37pm

دبئی ایمریگیشن حکام نے اعلان کیا ہے کہ گھریلو ملازمین ویزا خدمات اور رہائشی اجازت نامے کی منسوخی کیلئے دبئی ناؤ ایپ کے ذریعے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

ایمریگیشن حکام کے مطابق ’دبئی ناؤ‘ اسمارٹ ایپ گھریلو ملازمین کے رہائشی اجازت ناموں کے اجراء، تجدید اور منسوخی کیلئے چینل کے طور پرکام کرتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عمل کو آسان بنانا اوراس طرح کے لین دین میں شامل وقت کو نمایاں طور پر کم کرنا ہے ۔ یہ پروجیکٹ وزارت برائے انسانی وسائل اور اماراتی (موہر) اور دبئی میں رہائش اورغیرملکی امور کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے مل کر تیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے ’گھریلو کارکن پیکج‘ کے ساتھ ، لین دین میں شامل سروس چینلز کی تعداد چار سے کم کر کے ایک کردی گئی ہے، اور اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے درکار اقدامات کو 12 سے کم کر کے 4 کر دیا گیا ہے۔

سروس سینٹرز کے دورے آٹھ سے کم کر کے دو کر دیے گئے، اور پروسیسنگ کا وقت 30 سے ​​کم کر کے پانچ دن کر دیا گیا ہے۔

مطلوبہ دستاویزات کی تعداد بھی 10 سے کم کر کے صرف 4 کردی گئی ہے،جس کے نتیجے میں 400 درھم لاگت میں کمی واقع ہوگی۔

dubai

online service