پی ٹی آئی مذاکرات کی بات کرے یا سول نافرمانی کی، سینیٹرعرفان صدیقی
سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی یا تو مذاکرات کی بات کرے یا سول نافرمانی کی۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ مصافحہ کے لئے ہاتھ ملاتے وقت دوسرے ہاتھ میں تلوار اٹھا رکھی ہو۔
سوشل میڈیا کی ایپ’ ایکس’ پر بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ پی ٹی آئی ایک طرف تو اپنے لئے رعائتیں مانگنے کی خاطر مذاکرات کرنا چاہتی ہے اور دوسری طرف پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لئے سول نافرمانی کے منصوبے بنا رہی ہے۔
حکومت سے مذاکرات تب ہی ہوں گے جب وہ راضی ہوگی، اسد قیصر نے واضح کردیا
اپوزیشن اتحاد کی اہم بیٹھک، برابری کی بنیاد پر حکومت کے ساتھ مذاکرات پراتفاق
انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات اور سول نافرمانی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، تحریک انصاف اگر مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو اپنے کندھوں پر نیا بوجھ نہ لادے، پہلے والا بوجھ ہی کافی ہے۔
Comments are closed on this story.