موٹروے پولیس نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی
موٹروے ایم تھری پر حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی سے ملنے والی ایک کروڑ روپے کی رقم مالکان کے حوالے کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے ملتان جانے والی کار ٹائر پھٹنے سے حادثے کا شکار ہوئی تھی ، جس میں سوار افراد کو موٹرے پولیس نے اسپتال منتقل کیا لیکن حادثے کے شکار دو افراد اسپتال میں دم توڑ گئے تھے تاہم گاڑی کی تلاشی لینے پر ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز برآمد ہوئے تھے ۔
موٹروے پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے روندنے والی خاتون جیل پہنچ گئی
موٹروے پولیس نے ڈائمنڈ رنگ امریکی خاتون کو واپس کردی
موٹروے پولیس نے گاڑی سے ملنے والی ایک کروڑ روپے کی رقم اور موبائل فونز لواحقین کے حوالے کر دیئے، ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نے پٹرولنگ افسران کی ایمانداری کو سراہا ہے۔