جڑانوالہ : بد بخت بیٹے نے پیسے نہ دینے پر باپ کو قتل کردیا
مقتول کی شناخت نذیراحمد کے نام سے ہوئی ، لاش اسپتال منتقل، ملزم فرار ہوگیا
جڑانوالہ میں معمولی جھگڑے میں بیٹے نے سگے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
جڑانوالہ میں تھانہ روڈالہ کےعلاقے پیسے نہ دینے پربد بخت بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے باپ نذیر احمد کو قتل کردیا، فائرنگ کے بعد ملزم علی شان موقع سے فرار ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ایس ایس پی جڑانوالہ نے بتایا کہ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
punjab
Crime
مقبول ترین