Aaj News

ہفتہ, جنوری 25, 2025  
24 Rajab 1446  

چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہائبرڈ منصوبہ منظور، بھارتی ٹیم کہاں کھیلے گی؟

پاکستان کو آئی سی سی 2027 ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی ملے گی
اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2024 10:37pm

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ 2025 کے لئے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دیدی، ٹرافی کے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان و بھارتی کرکٹ بورڈز نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، بھارت کے سیمی فائنل اور فائنل تک رسائی کی صورت میں میچ دبئی میں ہونگے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا میزبان پاکستان ہے، بھارت کے پاکستان آنے سے انکار پر 20 نومبر سے میگا ایونٹ کا شیڈول تاخیر کا شکار ہے۔

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا

ذرائع نے بتایا کہ 2026 ٹی 20 ورلڈکپ کے پاکستان کے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا میں ہوں گے، پاکستان کے سیمی فائنل اور فائنل کےلئے کوالیفائی کرنے پر دونوں میچز پاکستان سری لنکا میں ہی کھیلے گا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے ہائی برڈ ماڈل کی منظوری کے لئے بورڈز کا آفیشل اجلاس ہوا، جس کے بعد دونوں ملکوں میں معاہدہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے میچ اب پاکستان اور دبئی میں کھیلے جائیں گے، جبکہ بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ کے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول پر آئی سی سی نے بھی چُپ سادھ لی

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ معاہدے کے مطابق پاکستان کو آئی سی سی 2027 ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی ملے گی۔

PCB

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Icc Champions Trophy 2025