تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے چھ ماہ کا بچہ جاں بحق
دو افراد ، بچے کی لاش اسپتال منتقل، ڈرائیور فرار
کورنگی ناصر جمپ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے کی ٹکر سے چھ ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا، ڈرائیور باآسانی فرارہوگیا۔
شہر قائد میں رہنے والوں کی زندگیوں کی کوئی اہمیت نہیں، روزانہ کی بنیاد پر کراچی والے خونی ڈمپرز کانشانہ بن رہے ہیں۔ٓ پولیس کے مطابق کورنگی ناصر جمپ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں تیز رفتارڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری ڈمپر کی ٹکر سے بچہ ماں کی گود سے گر ڈمپر کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا،ماں باپ زخمی ہوگئے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر ہہنچ کر بچے کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
Road Accident
مقبول ترین
Comments are closed on this story.